تازہ ترینخبریںپاکستان

پیر کے روز آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو جائے گا: مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ آئی ایم ایف معاہدے کے خلاف خط لکھ رہے ہیں ۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت نہیں آئے گی تو ہم ملک کو آگ لگا دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، پیر کو پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو جائے گا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک میں بہت زیادہ قصان ہوا ہے، ابھی تعمیر نو و بحالی کے لیے لاگت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’40 سے 50 ارب روپے کا صرف لائیو سٹاک کا نقصان ہوا ہے جبکہ املاک کا نقصان بھی اربوں روہے میں ہے۔‘
سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 28 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقریباً ساڑھے 11 لاکھ خاندانوں کو فی گھرانہ 25 ہزارروپے دیے جارہے ہیں۔
ان کے مطابق 25 ہزار روپے ہر خاندان کو دیے جارہے ہیں، ایک ہفتے تک ان سب کو مل جائیں گے۔ یہ پیسے انتہائی شفاف طریقے سے غریب لوگوں تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سکھر کے دوران سیلاب متاثرین کے لیے اضافی 15 ارب روپے جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں۔‘
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف حیدرآباد اور ملک کے دیگر حصوں کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ 2010 سے بھی خطرناک سیلاب آیا اور ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button