تازہ ترینخبریںپاکستان

مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے ملتوی

ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا، مردم شماری اگست کے آخر میں ہونا تھی، جو اب دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے مردم شماری التوا کا شکار ہوئی، مردم شماری کے نتائج مارچ تک الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جا سکیں گے، ابتدائی شیڈول کے مطابق مردم شماری کے نتائج دسمبر میں الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جانے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کرنے جا رہا ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب ٹیبلٹس کی خریداری بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع ہوچکا ہے، سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کے لیے چند شہروں میں پائلٹ خانہ و مردم شماری کی جا رہی ہے، ادارہ شماریات پائلٹ مردم شماری کی جلد رپورٹ مرتب کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button