تازہ ترینخبریںپاکستان

سوات میں ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرکے سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔

سوات کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔طالبان کی آمد کے بعد ضلع بھر میں پولیس نے پیٹرولنگ شروع کردی ہے۔ داخلی اور  خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر چیک پوسٹس قائم کردیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button