تازہ ترینخبریںدنیا

یوکرینی خاتون اوّل کا امریکا سے اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ

یوکرین کی خاتون اوّل اولینا زیلنسکا نے امریکی قانون سازوں سے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ہتھیار فراہم کیے جائیں۔

اولینا زیلنسکا نے امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ سے 15 منٹ کا خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کی وجہ سے بالکل تباہ حال ہوچکے ہیں، یوکرینی خاتون اوّل نے جنگ میں مرنے اور زخمی ہونے والے بچوں کی ویڈیوز بھی دکھائیں۔

اولینا زیلنسکا کا کہنا تھا کہ میں اسلحہ مانگ رہی ہوں، یہ اسلحہ کسی دوسرے کی زمین پر جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگا بلکہ ہم اپنے گھر کے تحفظ کیلئے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی شہریوں کے خلاف اس بربریت کو روکنے میں ہماری مدد کریں اور یہ ہماری مشترکہ فتح ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکا نے یوکرین کو سیکیورٹی معاونت کے طور پر 8 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی۔

یوکرینی خاتون اوّل کی تقریر کے بعد ریپبلکن سینیٹر لنسے گراہم نے کہا کہ وہ ہم سے فوجیوں کو مطالبہ نہیں کر رہے، وہ ہم سے امریکی ہتھیار مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں ایک امدادی پیکیج تیار کرنا چاہیے جس میں جدید ہتھیار اور جنگ کے دوران مالی معاونت شامل ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button