
Uncategorizedتازہ ترینجرم کہانیخبریں
ڈاکو گاڑی کا شیشہ توڑ کر 30 لاکھ روپے لے اڑے
لاہور کے علاقے پونچھ روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران نامعلوم افراد گاڑی کا شیشہ توڑ کر 30 لاکھ نقد رقم لے اڑے۔
پولیس کے مطابق تھانہ سمن آباد کی حدود میں واقع نجی بینک کے باہر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر ڈاکو 30 لاکھ کی نقدی لے گئے۔
شہری گلبرگ کے بینک سے رقم نکلوا کر سمن آباد بینک کی برانچ میں جمع کروانے آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔