تازہ ترینخبریںپاکستان

دُعا زہرہ کی عدم پیشی، IG سندھ سے چارج واپس لینے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں آج بھی دُعا زہرہ کو پیش نہ کیا جاسکا جس کے بعد عدالت نے آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج لینے کا حکم جاری کردیا۔

دعا زہرہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور عدالتی حکم کے باوجود آج 30 مئی کو بھی دُعا زہرہ کو پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج لینے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دینے کا حکم دیا اور کہا کہ ایم آئی ٹی سندھ ہائی کورٹ کے عدالتی احکامات نئے تعینات ہونے والے افسر کو پہنچائے۔

اس سے قبل آج ہوئی کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ دعا ہزارہ یا مانسہرہ میں ہیں جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو شوکاز جاری کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، نمرہ کو تو پیش کردیا گیا تاہم دُعا کو پیش نہ کیا جاسکا۔

دُعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ ہم نے گڑھی حبیب اللّٰہ میں چھاپہ مارا، انہیں اطلاع مل گئی، ایک گھنٹہ پہلے وہاں سے یہ لوگ نکل گئے۔

جسٹس اقبال نے ریمارکس دیئے کہ لڑکے کے والد مالی ہیں، آپ کہہ رہےہیں ڈی آئی جی ان کی مددکر رہا ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ڈی آئی جی مدد کررہا ہے، پولیس والے اور کچھ وکلاء انکی مدد کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button