تازہ ترینخبریںپاکستان

شہباز گل کی گاڑٰی کو حادثہ، ٹکر لگنے سے الٹ گئی، خود زخمی ہو گئے

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑٰی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی کار الٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہبازگل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری۔

شہبازگل نے کہا کہ موٹروے پر میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button