تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

امریکی تقلید میں روس پر پابندیاں لگا کر یورپ خود مشکلات کے جال میں پھنس گیا

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیوں سے یورپ میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کی وجہ یہ پابندیاں یورپ کی معیشت پر بھی اثر انداز ہورہی ہیں۔

روس پر مغربی پابندیوں کا مقصد اس کی معیشت کومتاثر کرنا تھا جبکہ وہیں یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یورپ میں بھی اقتصادی ترقی کو "سخت منفی اثرات” جھیلنے پڑیں گے۔

یورپی یونین کے ادارے یورپی کمیشن فار ٹریڈ والدیس دومبرووسکس نے کہا ہے کہ اب مہنگائی میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی توانائی اور خوراک کی قیمتوں پر بڑا دباؤ آئے گا۔

اس کے علاوہ دیگر منڈیاں بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کریں گی جس کے باعث سامان کی فراہمی متاثر ہو گی مگر برسلز میں یورپی وزرائے خزانہ کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے والدیس دومبرووسکس نے کہا کہ اقتصادی اثرات کس قدر ہوں گے اس کا اندازہ لگانا ناممکن ہوگا۔

یورپی وزرائے خزانہ نے آج سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کاروباروں کے لیے گرانٹس اور قرضوں جیسی تجاویز پر غوروخوص کیا۔

دومبرووسکس کا کہنا ہے کہ یورپی معیشت کی بنیاد ٹھوس ہے اور یہ بلاک اس بحران کو "برداشت” کر سکتا ہے،اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی متعدد طریقے موجود ہیں، اُن کا اشارہ عالمی وبا کے دوران رکن ممالک کو فراہم کردہ مالی معاونت کی طرف تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button