تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

برطانوی فوجی روس کیخلاف لڑنے یوکرین روانہ ہونے پر وزارت دفاع میں کھلبلی

ملکہ برطانیہ کے ذاتی محافظ سمیت چار برطانوی فوجی روس کے ساتھ لڑنے کے لیے یوکرین روانہ ہو گئے ہیں، جس پر برطانیہ مشکل میں پڑ گیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ملکہ کے 19 سالہ محافظ کی شناخت کو سیکیورٹی وجوہ پر خفیہ رکھا جارہا ہے۔

پولینڈ کے راستے یوکرین روانہ ہونے والا محافظ کولڈ اسٹریم گارڈز مین دستے میں شامل تھا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نے رضاکاروں کے ایک بین الاقوامی لشکر میں شمولیت بھی اختیار کر لی ہے۔

واقعے کے سامنے آتے ہی وزارت دفاع میں کھلبلی مچ گئی، اعلیٰ حکام محافظ کو راستے میں ہی روکنے اور واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button