تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

یوکرین کے کون کون سے شہر روسی میزائلوں کی زد میں؟

روس نے یوکرینی دارالحکومت سمیت کئی شہروں پر بیلسٹک اور کروز میزائل داغ دئیے، شہری جانیں بچانے کےلیے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

مشرقی یورپ پر منڈلاتے جنگ کے بادل باالآخر یوکرین پر روسی میزائلوں کی صورت میں برس پڑے، 24 فروری کا سورج طلوع ہوتے ہی روس نے پڑوسی ملک پر حملہ کرکے اہم تنصیبات اور علاقوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکومت نے تصدیق کی ہے روسی فوجیوں نے شہر ماریوپول، اڈیسہ، بندرگاہ بلیک سی پورٹ اور دیگر شہروں پر حملے کیے ہیں جب کہ دارالحکومت بھی شدید حملوں کی زد میں ہے حتیٰ کہ روس کی جانب سے کیف کے عالمی ہوائی اڈے پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماریوپول اور اڈیسہ میں روسی فوج داخل ہوچکی ہیں جب کہ کیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر بم گرائے گئے ہیں۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ہم پر جنوب، شمال اور مشرق حتیٰ کہ ہوا سے بھی حملہ کیا جارہا ہے، جو بھی ملک کا دفاع کرنا چاہے ہم اسے ہتھیار دیں گے کیوں کہ ہمارا مستقبل تمام شہریوں پر منحصر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button