تازہ ترینخبریںدنیا

منجمد7بلین ڈالرز افغان عوام،9/11متاثرین میں برابر تقسیم کرنیکا اعلان

واشنگٹنٜ صدر جوبائیڈن نے امریکہ میں منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون کے متاثرین میں برابر برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں منجمد افغان فنڈز کی مالیت7ارب ڈالر ہے جسے واپس کرنے کے بارے میں اب تک تذبذب کی شکار جوبائیڈن انتظامیہ نے آخر کار فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ7ارب ڈالر میں سے ساڑھے تین ارب افغان عوام اور ساڑھے تین ارب نائن الیون حملے کے متاثرین کو ادا کئے جائیں گے۔

نائن الیون متاثرین کو رقم کی ادائیگی عدالتی فیصلہ آنے تک معطل رہے گی البتہ عدالت نے اجازت دی تو افغان عوام کو ساڑھے تین ارب ڈالر فوری طور پر ادا کر دیئے جائیں گے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ منجمد فنڈز میں ساڑھے تین ارب ڈالر افغان عوام تک پہنچانے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے تاکہ یہ رقم طالبان کے ہاتھ نہ لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button