تازہ ترینخبریںپاکستان

شاہ محمود نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیئے

اسلام آبادٜ وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھا دیئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھ دیا جس میں وزارت خارجہ کو گیارہواں نمبر دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں لکھا کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26میں سے 22اہداف حاصل کئے، دوسری سہ ماہی میں 24میں سے 18اہداف کامیابی سے حاصل کئے،
وزارت خارجہ نے یقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیر التوا نہ رہے۔ وزیر خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ اس دوران وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں،
وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا، 30فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنز نہیں دی گئیں،
وزارت خارجہ کی یہ گریڈنگ ریویو کمیٹی کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button