Uncategorized

ہوائی ٹیکسی تیار، آزمائشی پروازیں بھی شروع

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار کر لی گئی ہوائی ٹیکسی کی ناسا نے آزمائشی پروازیں بھی شروع کر دیں۔ الیکٹرک ائیرکرافٹ میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت موجود ہے۔
تیار کردہ ہوائی ٹیکسی 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گی اور اسے مستقبل میں ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق تیار کردہ ہوائی ٹیکسی 2024 تک مسافروں کے لیے دستیاب ہو گی۔
اس سے قبل ایک اور فلائنگ کار تیار کرنے والی کمپنی نے اپنی پروٹو ٹائپ کار کی آزمائشی پرواز سلواکیہ کے دو شہروں کے درمیان کی۔ کین ویژن کی ایئر کار نامی یہ گاڑی مغربی ملک سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا اور نیترا کے درمیان 35 منٹ تک پروازکرتی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button