Uncategorized

ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے، انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

اٹلی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ ریسلر انعام بٹ چوتھی بار بیچ ریسلنگ کے ورلڈ چیمپئن بن گئے۔ریسلر انعام بٹ نے فائنل میں یوکرائن کے ریسلر کو 0-3 سے شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو 0-3 سے شکست دی تھی۔


اس سے قبل اطالوی ساحل سمندر پر ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں انعام بٹ کا مقابلہ ترکش حریف سے ہوا تھا، جس میں انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان کو ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹ سے شکست دی تھی۔
ورلڈ بیچ ریسلنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ریسلر انعام بٹ کے گھر جشن کا سماں رہا اور فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ قومی ہیرو کی جیت پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button