Uncategorized

وائرس غائب، کمپیوٹر درست رکھنے والا تعویزتیار

ٹیکنالوجی سے بھر پور تعویز بھی سامنے آگیا یہ تعویزجاپان کے ایک مندر کی انتظامیہ نے پیش کیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نچلے درجے کی ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے جو نہ صرف کمپیوٹر کو ہر طرح کے وائرس سے پاک رکھتا ہے بلکہ انہیں درست رکھتے ہوئے کارکردگی برقرار رکھتا ہے۔
اس تعویذ کی قیمت 1200 جاپانی ین ہے جو پاکستان روپوں میں 1730 کے برابر ہے لیکن اب تک یہ جاپان سے باہر دستیاب نہیں اور نہ ہی اسے فروخت کرنے کا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔
ٹوکیو کے علاقے آکی بارا میں واقع شنتو قسم کا ایک مشہور مندر ’کانڈا میوجن‘ واقع ہے جو کئی طرح کے تعویذ، گنڈے اور دعائیں فروخت کرتا ہے۔ اب ’کمپیوٹر تعویذ‘ بنایا گیا ہے جس میں ایک گتے پر سی پی یو کی شکل کا اسٹیکر چپکایا گیا ہے۔
اسے کسی بھی کمپیوٹر پر چپکایا جاسکتا ہے اور کمپیوٹرآپریٹر کےلیے بھی حفاظتی گنڈا بنایا گیا ہے ۔ اس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ درست استعمال کے بعد یہ کمپیوٹر کو وائرس، میل ویئر اور مشکوک پروگراموں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی دوسری خاصیت یہ ہے کہ کمپیوٹر چلتے ہوئے فریز نہیں ہوتا۔ایک صارف نے ٹویٹر پر بتایا کہ وہ اسے استعمال کرکے مسرور ہیں کیونکہ یہ ایک طرح کا شاہی گارڈ ہے اوربہت کامیاب ثابت ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button