تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں مارچ کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان  نے مئی کے آخری ہفتے میں مارچ کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی غور کیا گیا کہ کال کب دینی ہے اور اس کی نوعیت کیا ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ اس لانگ مارچ میں عوام کا ایک سمندر اسلام آباد پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ کابینہ کے 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں، جو پرائم منسٹر بنا ہے اسے کرائم منسٹر کہتے ہیں، یہ ملک کی توہین ہیں۔

اس لیے میں چاہتا ہوں کہ ابھی سے سب تیاری کریں اور ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا

سابق وزیر اعظم  نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جھنڈے پکڑ کر چاند رات کو نکلنا ہے اور ساری دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس کے بعد ہماری ساری تیاری اسلام آباد مارچ کی ہوگی جو میرا ایمان ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع جمع ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کا سمندر اسلام آباد میں آئے گا جو یہ بتائے گا کہ کبھی آج کے بعد کوئی بیرونی ملک ہمارے اوپر ایک کرپٹ ٹولہ مسلط نہیں کرسکے گا، پاکستان کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button