Uncategorized

امام الحق کی بابراعظم کی کار پر نظریں

بابر کی تصویر پر امام نے لکھا ’’صدقے، ویسے وہ کار کی چابی چھپا کر رکھنا مجھ سے غائب نہ ہوجائے‘‘۔
امام الحق نے اپنے کپتان بابر اعظم کو انعام میں ملنے والی کار پر نظریں جمال لیں ، ٹوئٹر پر بابر اعظم نے کارٹون ماسک تھامے اپنی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر پر جہاں ان کے مداح دلچسپ تبصروں میں مصروف تھے وہیں ساتھی کرکٹر امام الحق نے بھی اس پیغام کو ری ٹوئٹ کیا۔
امام نے ری ٹوئٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس پیغام میں بابر اعظم سے دلچسپ انداز میں مذاق بھی کیا۔
بابر اعظم اور امام الحق کی جوڑی کرکٹ ٹیم میں دوستی کی بہترین جوڑی مانی جاتی ہے، یہ جوڑی اپنے کیریئر کے آغاز سے تقریباً ایک ساتھ کھیل رہی ہے۔ اس تصویر پر جہاں ان کے مداح دلچسپ تبصروں میں مصروف تھے وہیں ساتھی کرکٹر امام الحق نے بھی اس پیغام کو ری ٹوئٹ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button