Uncategorized

20سال بعد شاندارفتح، آسٹریلیاکوتیسرے ون ڈے میں شکست،پاکستان نے سیریزجیت لی

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی .پاکستان نے 20سال بعد آسٹریلیا سےسیریز جیتی
211 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بابر اعظم نے ایک اور دھواں دار سنچری سکور کی جبکہ امام الحق نے 85 رنز کی اننگز کھیلی ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلے کھیلتے ہیں آسٹریلیا کی ٹیم 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ ایلکس کیرے نے 56 اور سین ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی طرف سے محمد وسیم اور حارث رؤف نے تین تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو اور زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button