Uncategorized

آسٹریلیا منہ تکتا رہ گیا،پاکستان نےجیت سمیٹ لی ،تاریخ رقم

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست فاش سے دوچار کردیا ،آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 349 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کو پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی سے حاصل کرلیا. آسٹریلیا چھ وکٹوں سے ہار گیا.
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے تھے،پاکستانی بلے بازوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
کپتان با برا عظم اور امام الحق کی سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کیا ۔فخر زمان نے 67،محمد رضوان نے 23 خوشدل شاہ نے 27 جبکہ افتخار احمد نے 11 رنز سکور کیے ۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ۔
پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے دو قومی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیےانہوں نے بطورکپتان چوتھی سینچری بھی بنائی . ،بابر اعظم نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 15ویں سنچری بنائی جس کی خوشی بھی انہوں نے بھرپور انداز میں منائی،بابر اعظم اپنی اس سنچری کے ساتھ ایک روزہ فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button