Uncategorized

قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ، 28 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 28 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گی۔
کستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی ہیں۔
پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں،
انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی، چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 27 مارچ کو شام چار بجے ہوگی۔
چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 30 مارچ کو اور فائنل مقابلے 31 مارچ کو کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button