تازہ ترینخبریںپاکستان

23 مارچ پریڈ میں ترکی اور آذربائیجان کے فوجی یونٹوں کی بھی شرکت

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے فوجی پریڈ تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستان کے صدر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے کمانڈروں، ترکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر اور اسلامی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزرائے خارجہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ترکی اور آذربائیجان سے آئی ہوئی فوجی یونٹوں نے بھی پریڈ کی۔

تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے ملک کو درپیش مشکلات کے مقابل قومی اتحاد و تعاون کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کروائی اورعلاقائی امن و سلامتی کے لئے اسلام آباد کے ذمہ دارانہ کردار پر زور دیا ہے۔

صدر علوی نے مقبوضہ جمّوں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی یاد دہانی کروائی اور بھارت کو مظالم کا سلسلہ بند کرنے کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button