Uncategorized

تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا 391 رنز بنا کر آوٹ

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کرآوٹ ہو گئی . ، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 4،4 وکٹیں لیں جبکہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سے عثمان خواجہ 91 ، کیمرون گرین 79، ایلکس کیرے 67 اور اسٹیو اسمتھ 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا نے دوسرے دن کھیل کا آغاز گزشتہ روز کے سکور 232 رنز پر 5 وکٹوں سے کیا تاہم ایلکس کیرے 67 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بن گئے۔ 353 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ گری جب کیمرون گرین 79 رنز بنا کر نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے ۔ مچل اسٹارک 13 اور نیتھن لیون 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button