تازہ ترینخبریںپاکستان

او آئی سی ممالک مسلم امہ کو درپیش متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے متحد ہوجائیں

وزیر اعظم عمرا ن خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ مسئلوں سمیت مسلم امہ کو درپیش متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے متحد ہوجائیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جو آج اسلام آباد میں شروع ہوا،

انہوں نے کہا کہ مسلمان ملک خود کو بلاک کی سیاست میں الجھانے کی بجائے دنیا میں امن لانے کیلئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کیلئے کوئی تاثر قائم کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ مسلمانوں کی ڈیڑھ ارب سے زائد آبادی سے قطع نظر بدقسمتی سے ہماری آواز کشمیریوں اور فلسطینیوں کے خلاف مظالم رکوانے میں ناکام رہی ہے۔

افغانستان کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک مستحکم افغان حکومت ہی اپنی سرزمین پر عالمی دہشت گردی کا راستہ روک سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button