Uncategorized

پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ، انعام الحق ففٹی بنانے میں کامیاب

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انعام الحق نے ففٹی کا اعزاز حاصل کرلیا.
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے ہیں۔ عبداللہ شفیق 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 55 رنز اور اظہر علی بغیر کھاتہ کھولے وکٹ پر موجود ہیں۔
قومی کپتان بابر اعظم نے میچ شروع ہونے سے قبل کہا ہم سیریز کیلئے پر جوش ہیں، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں، ٹیم میں 2 اسپنرز شامل کیے ہیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، چھیاسٹھ ٹیسٹ میچز میں تینتیس مرتبہ جیت آسٹریلیا کے پاس آئی جبکہ پاکستان نے پندرہ بار فتح حاصل کی .جبکہ اٹھارہ میچز ڈرا ہوئے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button