تمہارے غصے سے ہمیں پیار
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کر رہے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو بال کروا کر انہیں رن آوٹ کرنے کی کوشش کے بعد غصے سے دیکھا۔
محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کے غصے کے جواب میں انہیں گلے لگنے کا اشارہ کیا۔ ہنستے ہوئے غصے کا جواب پیار سے دیا۔
محمد رضوان کےاس انداز سے شاہین شاہ بے ساختہ مسکرا اٹھے.
Such a Wholesome Moment after that delivery when Shaheen was trying to throw & Rizwan responded with an Imaginary Hug. Rizwan is Gem of a Guy. 😂🤣😍🥰😘💖 pic.twitter.com/9Jei9g6ZSj
— Taimoor Zaman (@taimoorze) February 11, 2022
میچ کے اس دلچسپ لمحے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ شائقین محمد رضوان کے انداز پر واہ واہ کر اٹھے .
۔