تازہ ترینخبریںسپورٹس

پی ایس ایل دنیا کی ٹاپ تھری لیگز میں سے ایک قرار

لاہورٜ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کرکٹ کے معیار نے راشد خان کا دل جیت لیا، افغان آل رائونڈر نے دنیا کی ٹاپ تھری لیگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیم کے پاس 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے والے پیسرز موجود ہیں۔
بولرز کا حوصلہ آزمانے والے بیٹرز بھی ایکشن میں نظر آتے ہیں، لاہور قلندرز نتیجے کی پروا کئے بغیر 100فیصد پرفارم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
فخر زمان کی فارم خوش آئند ہے، شاہین آفریدی بھی بطور کپتان مختلف نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام کرکٹ کارنر ود سلیم خالق میں گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ پاکستانی
لیگ دنیا کی ٹاپ تھری لیگز میں سے ایک ہے۔ یہاں بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے،
کرائوڈ کی گرمجوشی اور شور میں کھیلنے کا الگ ہی مزا ہوگا، ابھی تک ٹیم اپنی اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہی ہے، قذافی سٹیڈیم میں بھی کارکردگی کا گراف بلند رکھنے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button