سپیشل رپورٹ

ویڈیو: ترکی میں عوامی احتجاج کا تیسرا دن، پولیس کا مخالفین پر کریک ڈاؤن

ترکی میں مظاہروں پر پابندی کے باوجود استنبول کے میئر کی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔ استنبول اور ازمیر میں مظاہرین کے خلاف پولیس نے شدید کریک ڈاؤن کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی میں عوامی مظاہروں پر حکومتی پابندیوں کے باوجود استنبول کے میئر کی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج جاری ہے۔ استنبول اور ازمیر میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی، جس پر پولیس نے شدید کریک ڈاؤن کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ ترک حکومت کی جانب سے مظاہروں پر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود عوامی احتجاج مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

استنبول اور ازمیر میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر سختی سے قابو پانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

ترک وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ جمعہ کی رات ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران 97 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button