سپیشل رپورٹ

’لڑکیوں کی تعلیم بنیادی انسانی حق‘، مسلم ورلڈ لیگ کے زیر انتظام عالمی کانفرنس کا اعلامیہ جاری

حکومت پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیر انتظام 2 روزہ عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔

اس کانفرنس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندگان، علما، دانشور اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اس اجلاس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا اور اس حوالے سے موجود ثقافتی اور سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔

کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں لڑکیوں کی تعلیم کو بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا۔

اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع سے محروم رکھنا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اسلامی اقدار اور تعلیمات کے بھی منافی ہے۔

اس کے مطابق تمام شرکا نے متفقہ طور پر کہا کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر سماجی ترقی ممکن نہیں اور اس کے فروغ کے لیے ہر ممکن وسائل مہیا کیے جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے جبکہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں اپنا مؤقف پیش کیا۔

جواب دیں

Back to top button