سیاسیات

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشری بی بی کو گرفتاری کرکے ائندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا ںے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی۔ بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کے لئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیئے۔

ملزمان کی جانب سے آج بھی 342کے سوالناموں پرجواب داخل نہ کروائے گئے۔ عدالت نے بشری بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

Back to top button