کاروبار

وفاقی محتسب ٹیکس یورپ کے کوارڈینیٹر کا گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہِ

لاہور ( پ ر)وفاقی محتسب ٹیکس یورپ کے کوارڈینیٹر چودھری امانت حسین نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہِ کیا

یادرہے کہ چوہدری امانت حسین مہر سپین کی معرو ف کارو باری شخصیت ہیں اور انہیں کارکردگی کی بناءپر وفاقی محتسب ٹیکس یورپ کا کوارڈینیٹر تعینات کیاگیاہے

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر عامر نواز بھی چودھری امانت حسین کے ہمراہ تھے

چیمبر پہنچنے پر گجرات چیمبر کے صدر سکندر اشفاق رضی ، گروپ لیڈر حاجی ناصر محمود، سابق صدور اور ایگزیکٹو ممبران نے چودھری امانت حسین مہر کا استقبال کیا۔

چیمبر کے دورے کے دوران پاکستان اور سپین کے درمیان تجارتی مواقعوں کو بڑھانے اور ان سے فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وفد نے دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button