پاکستان

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ وفد کی قیادت کررہے ہیں، وفد میں سرمایہ کاری کے نائب وزیر بھی شامل ہیں جبکہ سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کے دورے پاکستان کے موقع پر سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلنے کے امکانات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button