پاکستان

ہزاروں فلسطینی بچوں کو پاکستان میں گود لینے کی حقیقت کیا ہے؟

فلسطینی سفارتخانہ نے پاکستان میں 3000 فلسطینی بچوں کو گود لینےکی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

ترجمان فلسطینی سفارتخانہ کے مطابق سوشل میڈیا پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کی خبریں جعلی ہیں فلسطینی سفارتخانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے پالیسی کےتحت فلسطینی یتیموں کی کفالت صرف ریاست فلسطین کےاندرہونی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی یتیموں کی کفالت ریاست کے باہر کرنے کی اجازت نہیں پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا ہے عطیہ دینے اور یتیموں کی کفالت یا چھپےخاندانوں کی مدد سے پہلے سفارتخانے سےرابطہ کریں تاکہ آپ کو سرکاری، معتبر اور قابل اعتماد حکام تک پہنچایا جائے۔

ترجمان کے مطابق ریاست فلسطین کا سفارتخانہ ان مسائل کے حوالے سے قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے پاکستانی حکام اور اہلکاروں کے تعاون سے معاملے کی پیروی کریں گے پاکستانی بھائیوں کے تعاون پر ان کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستانی صدر، وزیراعظم، سرکاری افسران، پاک فوج کے بھی شکر گزار ہیں ان اداروں، شخصیات کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے تسلیم شدہ پاکستانی اداروں کے ذریعے کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button