سیاسیات

پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری یادگار بنانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی حلف برداری کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صدر مملکت آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری جو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کے بلامقابلہ ایم این اے منتخب ہوئی تھیں وہ آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پی پی قیادت نے تمام ایم این ایز کو آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت کی ہدایت پر پارٹی کے تمام سینیٹرز، ایم پی ایز اور مرکزی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا ہے جو وہاں آصفہ بھٹو کی آمد پر ان کا پُر تپاک استقبال کریں گے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے متعدد مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے ایم پی ایز بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جب کی پی پی سینیٹرز، ایم پی ایز اور رہنماؤں کو قومی اسمبلی کے پاسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ پی پی رہنما قومی اسمبلی کی مہمان گیلری میں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی ک اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button