سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا, عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد سلطنت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔
سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عیدالفطر 10اپریل کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ 8 اپریل کو کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے، عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی تھی۔
سعودی ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ممکنہ طور پر 10 اپریل کو سعودی عرب میں عید الفطر ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس کل 9 اپریل بروز منگل کو طلب کیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا جب کہ اس موقع پر کراچی اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہو گا۔