پاکستان

سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو بھیجے گئے خطوط بھی سامنے آگئے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے مزید پانچ جج صاحبان کو بھیجے گئے خطوط بھی منظرِ عام پر آگئے۔ تمام خطوط ایک ہی تاریخ کو آئے تھے اور کچھ ججز کو اب ملے ہیں۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جج صاحبان کو ارسال کیے گئے خطوط محکمہ انسداد دہشتگردی کے حوالے کر دیے گئے، اب تک سپریم کورٹ کے 10 ججز کو خطوط مل چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ججز کو بھیجے گئے تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا، سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے۔

دو روز قبل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو بھی خطوط موصول ہوئے تھے اور ان خطوط میں پاؤڈر موجود ہونے کے ساتھ ان میں دھمکی آمیز اشکال بھی بنی ہوئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ چاروں خطوط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے تھے اور ان خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 9 جج صاحبان کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جن میں پاؤڈر موجود تھا اور اس کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button