پاکستان

ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور, آمنہ کامران قائم مقام پرنسپل

ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور ہوگیا اور ان کی جگہ آمنہ کامران کو قائم مقام پرنسپل کا چارج دے دیا گیا ہے۔

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز نے اجلاس میں مائیکل اے تھامسن کا استعفی منظور کیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنے فیصلے سے متعلق بورڈ ممبران کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر بورڈ ممبران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ، شفافیت کو ہر صورت مد نظر رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ آمنہ کامران اس وقت سینئر ہیڈ مسٹریس کےطور پرکام کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ مائیکل تھامسن نے چند روز قبل ایچیسن کالج کی فیس معافی کی پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے گورنر ہا¶س سے اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button