سپیشل رپورٹ

کیا KPK کابینہ اجلاس کور کمانڈر ہاؤس پشاور میں ہوا تھا؟

کیا خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کور کمانڈر ہائوس پشاور میں ہوا تھا؟کیا صوبائی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پوری کابینہ کو کورکمانڈر ہائوس میں افطار پارٹی کیلئے وہاں مدعو کیا گیا تھا ؟

گزشتہ 3روز سے اس حوالے سے متضاد اطلاعات گردش کرتی ہوئی سوشل میڈیا تک پہنچنے کے بعد بعض نجی ٹی وی چینلز پر بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں گوکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کسی ترجمان نے ابھی تک اس بارے میں کوئی واضح تردید نہیں کی

تاہم پی ٹی آئی کے بعض راہنما اپنا نام بتائے بغیر یہ دفاعی موقف اختیار کر رہے ہیں کہ اگر کابینہ کا اجلاس واقعی کورکمانڈر ہائوس میں ہوا ہے تو اس کی وجہ دہشت گردی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات ہوسکتے ہیں۔

دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر زاہد خان نے جمعرات کو اس حوالے سے جاری بیان میں تحریک انصاف کی حکومت سے باضابطہ وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button