سپیشل رپورٹ
اسرائیل شکست کھا چکا، اس کا غرور خاک میں مل گیا: علامہ راجہ ناصر عباس
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل شکست کھا چکا ہے، اس کا غرور خاک میں مل گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ اسرائیل کی تمام تدبیریں ناکام ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ علم اور شجاعت کو کمال پر دیکھنا ہے تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو دیکھیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشرے میں عدل نہ ہو تو عوام کو حقوق اور انصاف نہیں ملتا۔