پاکستان

مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے بُری خبر، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

مہنگائی اور بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اس اضافے سے بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button