سیاسیات

کمشنر روالپنڈی کو کتنے کروڑوں میں خریدا گیا ؟ لیگی رہنما کے تہلکہ خیز انکشافات

سابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے لیاقت چٹھہ کی آخری پوسٹنگ کےلیے 5 کروڑ لیے تھے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راجا ریاض نے کہا کہ لیاقت چٹھہ نے بہت بڑا الزام لگایا، آج میں ان کے ماضی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں
انہوں نے کہا کہ لیاقت چٹھہ نے 20 سال فیصل آباد میں نوکری کی، وہ کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھے، جس کی آخری پوسٹنگ کےلیے عثمان بزدار نے 5 کروڑ روپے لیے تھے۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا، انہوں نے ریٹائرمنٹ کے قریب پیسے لے کر چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر جھوٹے الزامات لگائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جہاں جاتے ہیں لوگوں کو خرید کر ایسے گھناؤنے کام کرتے ہیں، ان کا ایجنڈا ہے پاکستان رہے یا نہ رہے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنایا جائے۔
راجا ریاض نے یہ بھی کہا کہ لیاقت چٹھہ کی جہاں بھی پوسٹنگ تھی کرپشن کی، نیویارک میں اوورسیز کے ذریعے ان کو فلیٹ دیا گیا ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال کر انکوائری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عادت ہے جیت جاتے تو فیئر الیکشن اور اگر ہار جائیں تو الزامات لگاتے ہیں، پی ٹی آئی نے گذشتہ روز بھی 9 مئی ٹو کرنے کی کوشش کی مگر ناکام ہوئے
ن لیگی رہنما نے کہا کہ علی امین کو اس لیے نامزد کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ 9 مئی میں ملوث ہے، مولانا نے کہا تھا عدم اعتماد میں آپ ساتھ دیں بہت لوگ ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت ملک کو مستحکم بنانے اور مہنگائی کے خاتمے کےلیے مل کر کام کریں، نواز شریف نے کہا تھا اگر سادہ اکثریت ملی تو وزیراعظم بنوں گا۔

راجا ریاض نے کہا کہ سادہ اکثریت نہیں ملی، نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کے لیے نامزد کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو پانچ سال پورے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button