کاروبار
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر

نیپرا اتھارٹی آج ملک بھر کے بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، صارفین پر 81 ارب 50 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑروپے کا بوجھ ڈالنے کے معاملے پر اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت کی جائے گی ، بجلی کمپنیوں نےاکتوبرتادسمبرکی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی۔
کیپسٹی چارجز کی مد میں75ارب14کروڑ روپے کی وصولی اور نقصانات کی مد میں10ارب 82کروڑروپےوصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
حکومتی گائیڈ لائنزکےمطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پربھی ہوگا تاہم نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔