سیاسیات

خالد لطیف نے ٹی ایل پی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟

سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کی جانب سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کی وجہ بتادی۔

عام انتخابات میں سندھ اسمبلی سے ٹی ایل پی کے امیدوار خالد لطیف نے کہا کہ علماء سے پیار کرتا ہوں اس لیے تحریک لبیک کا حصہ بنا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ورکرز خود بھوکے رہ کر محنت کرتے ہیں، ہمیں لسانیت کی زبان پر تقسیم کیا گیا، 8 فروری کو کرین پر ٹھپہ لگائیں، بعد میں رونے کا فائدہ نہیں ہوگا۔

واضح رہےکہ 5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دائیں ہاتھ کے کرکٹر خالد لطیف کراچی کے علاقے ملیر کے حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 89 سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

خالد لطیف پی پی کے سلیم بلوچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اشرف سموں کے خلاف الیکشن لڑیں گے، اس نشست کیلئے جماعت اسلامی نے شعیب حیدر کو منتخب کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button