تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل حماس جنگ کے منفی اثرات نے ٹورنٹو کے شہریوں کو گرفت میں‌ لے لیا

 اسرائیل حماس جنگ کے منفی اثرات نے ٹورنٹو کے شہریوں کو گرفت میں‌ لے لیا، جنگ کے منفی اثرات ٹورنٹو کے شہریوں میں دیکھے جانے لگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اس سال 338 نفرت انگیز جرائم رپورٹ ہوئے، ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد ٹورنٹو میں کمیونیٹیز کے درمیان نفرت پیدا ہوئی۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق 7 اکتوبر سے 17 دسمبر تک ٹورنٹو میں 98 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جو گزشتہ برس 48 ریکارڈ ہوئے تھے، شہر میں اس سال کے نفرت انگیز جرائم میں 41 فی صد اضافہ ہوا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ برس ٹورنٹو میں 239 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ ہیٹ کرائمز میں اضافے کے پیش نظر ٹورنٹو پولیس نے سٹی کونسل سے اگلے سال کے لیے تقریباً 1.2 ارب ڈالر کا آپریٹنگ بجٹ مانگ لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button