تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

پاکستانی لڑکی کو بھارتی لڑکے سے شادی کیلئے بالآخر ویزا مل گیا

پاکستانی لڑکی جویریہ خانم کو بھارتی نوجوان سمیر سے شادی کے لیے بالآخر بھارتی ویزا مل گیا۔

جویریہ خانم اور سمیر کی 5 سال پہلے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تھی۔ اس دوران بھارتی ہائی کمیشن نے 3 بار ویزا درخواست مسترد کی۔

تاہم اب جویریہ کو 45 دن کا ویزا جاری کردیا گیا، بھارت پہنچنے پر پاکستانی لڑکی کا زبردست استقبال کیا گیا۔

جویریہ کو بھارت میں خوش آمدید کہنےکے لیے آنے والوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔

بھارت پہنچنے پر پاکستانی لڑکی جویریہ خانم کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی ناقابل بیان ہے، انہیں یہ سب ایک خواب جیسا لگ رہا ہے۔

جویریہ کے ہونےوالے بھارتی شوہر سمیر کا کہنا تھا کہ وہ ویزہ ملنے پر بھارتی حکومت کے شکر گزار ہیں، چاہتے ہیں کہ دونوں حکومتیں شادی بیاہ کے معاملات میں خصوصی رعایت کا مظاہرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button