تازہ ترینخبریںپاکستان

منظور پشتین چمن سے گرفتار

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیس، لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کررہے تھے کہ منظورپشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں منظورپشتین کی گاڑی کے ٹائرپرفائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ منظورپشتین اوران کے ہمراہ مسلح افراد گاڑیاں بھگا کر فرار ہوئے، سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ منظور پشتین کےخلاف درج کرلیاگیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پشتون تحفظ موومنٹ کے مطابق منظور پشتین نے آل پارٹیز تاجر محنت کش دھرنے سے آج خطاب کیا، دھرنے سے کوئٹہ جاتے ہوئے اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی۔

ترجمان نے بتایاکہ گاڑی پر 8 گولیاں لگیں، ایک خاتون زخمی ہوگئیں جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ترجمان پی ٹی ایم کے مطابق منظور پشتین ساتھیوں کو لے کر واپس چمن شہر آئے اور خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button