تازہ ترینخبریںپاکستان

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا فلسطینی طلباء کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے فلسطینی طلباء کی فیس معافی کے بعد اسکالرشپ کے لیے منظوری دے دی۔

ترجمان نگراں وزیر اعلیٰ سندھ  کے مطابق جسٹس(ر) مقبول باقر کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں فلسطینی طلباء کی فیس معاف کی گئی تھی اور فلسطینی طلباء کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہاسٹل کے چارجز بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پرجامعات میں پڑھنے والے فلسطینی طلباء کو اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔

اسکالر شپ کی رقم یکم دسمبر 2023ء کو تمام فلسطینی طلباء کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button