تازہ ترینخبریںپاکستان

گیس چوری کریک ڈاؤن: مزید 216 گیس کنکشن منقطع

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 216 گیس کنکشن منقطع،287انڈر بلنگ کیسز اندراج/پروسیس کئے گئی اور6کروڑ90لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید216 گیس کنکشن منقطع کردیے، 287انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے.جبکہ6 کروڑ 90لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 38 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 14کنکشن منقطع کیے ،21انڈر بکنگ کیسز بھی پروسیس/اندراج کیے گئے اور 6کروڑ16لاکھ سے زائد کےجرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں گیس کےغیر قانونی استعمال پر 13کنکشن منقطع کیے گئے اور 40ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8کنکشن منقطع کیا گیا۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن منقطع کیا گیا ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 43کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 5کنکشن منقطع کیے گئے اور 46انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے جبکہ 45لاکھ20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ٹیم نے سیالکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے 2کنکشن منقطع کیے گئے اور 3لاکھ کے جرمانے کیے گئے ۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 109انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور 1لاکھ40ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گیس چوروں کے خلاف 2FIRsبھی کاٹی گئی ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 62کنکشن منقطع کیے گئےجبکہ 32انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور 21لاکھ10ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے .مزید ٹیم نے کاروائی کے دوران 3FIRsبھی کاٹی ۔

ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4اور 10انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے مزید1لاکھ 10ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔سرگودھا میں گیس کےغیر قانونی استعمال پر 5جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 8کنکشن منقطع کیے گئے اور 69انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ۔ٹیم نے کاروائی کے دوران 1لاکھ 70ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button