تازہ ترینخبریںکاروبار

روٹی اور نان کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافہ متوقع

نان بائی ایسوسی ایشن نے شہریوں کو ایک بار پھر پریشان کردیا۔ ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد بھر میں یکم دسمبر سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں 5 پانچ روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روٹی کی قیمت 25 روپے کی بجائے 30 روپے نان کی قیمت 30 روپے بجائے 35 روپے ہو گی جبکہ تنوری پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت 50 روپے کی بجائے 60 روپے ہو گی۔

ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں آٹا میدہ کی قیمت میں 600 سے 750 روپے بوری اضافہ ہوا ہے۔سلنڈر گیس اضافہ کے ساتھ 12500 روپے کر دیا گیا یہ سلنڈر گیس تنوروں میں صرف 2 دن چلتا ہے جبکہ سوئی گیس مکمل بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button