سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سےمتعلق نکاح کا کیس خارج کردیا اور کہا شکایت واپس لیئے جانے کے باعث کیس خارج کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام کی سیشن عدالت سے درخواست گزار محمدحنیف نے تکنیکی وجوہات پر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق نکاح کا کیس واپس لے لیا۔
جس کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سےمتعلق نکاح کا کیس خارج کرتے ہوئے فیصلہ بھی جاری کردیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شکایت کنندہ وکیل فواد حیدر کی جانب سےکیس کی جلدسماعت کی درخواست کی گئی، درخواست میں کہا گیا شکایت کنندہ تکنیکی وجوہات پر شکایت واپس لینا چاہتا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 25نومبر کےلئے مقرر تھی ،شکایت کنندہ کے وکیل کی درخواست پر کیس کی سماعت 23 نومبر کوکی گئی ، محمد حنیف نے شکایت واپس لینے کیلئےعدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ کے بیان کو مدنظر رکھ کر شکایت واپس لینے کی اجازت دی جاتی ہے اور شکایت واپس لیئے جانے کے باعث کیس خارج کیا جاتا ہے، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدکیس کی فائل ریکارڈ روم میں جمع کرا دی جائے۔
خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاد غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کل کےلیے مقرر تھی۔