تازہ ترینخبریںپاکستان

ایران اپنی تمام تر ٹیکنالوجی مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک ایران اسٹریٹجک اور باہمی تجارت کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہے تو توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ایران سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے پہلی بار اپنا ڈرون بنایا تو اس کا مذاق اڑایا گیا، کہا گیا کہ یہ فوٹو شاپ ہے۔ آج ڈرونز کی جدید ٹیکنالوجی دکھا کر ایران نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران اپنی تمام تر ٹیکنالوجی مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button